ٹریفک پولیس میں محنت ،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کرنے والے افسران وجوانوں ک حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائیگا،مظہراقبال

محکمانہ سزا و جزا ء کا عمل جاری رہیگا،اچھی کاردکردگی کو سراہا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایس ایس پی ٹریفک

ہفتہ 23 اپریل 2022 00:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال نے آئی ٹی پی کے افسران و جوانوں کو اچھی کاردکردگی کی بنیاد پر نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس میں محنت ،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کرنے والے افسران وجوانوں ک حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال نے اچھی کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے آئی ٹی پی کے افسران و جوانوں میںنقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے ،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران میںانسپکٹر شمس گل،انسپکٹر رفیق وڑائچ،سب انسپکٹر ظفر اقبال،سب انسپکٹر شوکت نواز،اے ایس آئی یونس الرحمان،اے ایس آئی شوکت علی ،اے ایس آئی شبیر حسین، اے ایس آئی محمد اسحاق،ہیڈ کانسٹیبل نعیم افسر،ہیڈکانسٹیبل معظم علی،ہیڈ کانسٹیبل حفیظ اللہ،کانسٹیبل عابدرضا،کانسٹیبل رانا محمد ذیشان اصغر،کانسٹیبل محمد یوسف،کانسٹیبل محمد سلیمان،کانسٹیبل محمد اظہر،کانسٹیبل حیدر علی،لیڈی کانسٹیبل انعم نورین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ محکمانہ سزا و جزا ء کا عمل جاری رہیگا،اچھی کاردکردگی کو سراہا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،انہوں نے مزید کہااسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنے اور ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں حادثات میں کمی لانے کے لئے قانون پر عمل د ر آمد کرانا انتہائی ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنے ماتحت عملہ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں، شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایجوکیشن ٹیم مختلف اوقات میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے،جبکہ آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم92.4 بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں