بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے،سرفراز بگٹی

اتوار 19 مئی 2024 14:45

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی میانوالی میں شہید میجر بابر خان نیازی کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے، میجر بابر شہید نے بلوچستان کے عوام کے لیے اپنی جان قربان کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میجر بابر شہید کا خون ہمارے بچوں کی حفاظت میں گرا، بلوچستان کے لوگ اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔

وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا کہ یہ جنگ عوام، فوج، عدلیہ اور انٹیلی جنس اداروں سمیت ہم سب نے لڑنی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن بحال کر کے عوام کو جانی و مالی تحفظ دینا ہماری آئینی ذمے داری ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں