میرپور خاص :پانی کے بہتر نظام کے منصوبے کے تحت کاشتکاروں اورسرکاری اداروں کے درمیان اجلاس کا انعقاد

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:02

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن فلاحی تنظیم کی جانب سے پانی کے بہتر نظام کے منصوبے کے تحت کاشتکاروں اورسرکاری اداروں کے درمیان اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیڈا فہد کریم ناریجو،ایکسین جمڑاؤ ڈویژن غلام مجتبیٰ ڈھامرہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ ورکشاپ رین العابدین سولنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم واٹر منجمنٹ حفیظ خاصخیلی،دولت پور میر گورچانی کاہو ویسرو کے کاشتکاروں نے شرکت کی اس موقع پر کمیونٹی ڈیولپمنٹ اسپیشلسٹ آرڈی ایف نیاز حسین سیال نے کہا کہ اجلاس کامقصد حکومت اورکاشتکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے مسائل حل کرناہے اورکہا کہ ہم کاشتکاروں تنظیموں کے ساتھ کام کرکے گراس روٹ کے کاشتکاروں اورکسانوں کو سیڈا اورایریا واٹر بورڈ میںجو نئی تبدیلیاں آئی ہیں ان کے متعلق معلومات دے سکیں جو طریقے کاشتکار اس وقت استعمال کررہے ہیں ہم ان میں مزید بہتری لا کر پانی کے مزید بہتر استعمال سمیت واٹر کورسوں کی مرمت کرائی ہے جن کاشتکاروں کی زمینیں غیر آباد تھیں وہاں سیم کے خاتمے کیلئے پودے لگائے ہیں جس کے بہتر نتائج نکلے ہیں ہم نے پانی اورزراعت کے حوالے سے کافی پروجیکٹ کئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بہتر کام کریں تاکہ زمینیںآباد ہوں ہمارے ادارے کی جانب سے ڈسپوزل چینل بنائے جائیںگے جو زمین کا پانی سیم نالوں تک پہنچائیں گے ہم سے ضلع حکومت اورمتعلقہ محکموں کے افسران سے مکمل تعاون کررہے ہیں اس موقع پر فلاحی تنظیم ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ منیجر آفتاب حسین سومرو نے کہا کہ اب تک آرڈی ایف کی جانب سے 14واٹر کورس 3نہروں کو مرمت کراکے بحال کرایا گیا ہے ڈسٹرب واٹر کورسوں میںپانی کی بچت کیلئی475آؤٹ لیٹ بارشوں اورڈرین کے پانی نکالنے کیلئی10ڈسپوزل چینل گوٹھوں کو آپس میںملانے کیلئے واٹر کورسوں پر 82کلورٹ 3مائنرس پر ہم اس وقت تک20ہزار900درخت واٹر کورس پر پانی چیک کرنے کیلئی60گیج لگائے گئے ہیں واٹرکورسوں کو نقصان سے بچانے کیلئے واٹر کورسوںکے نزدیک عورتوں کیلئی88واشنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں گوٹھو ںمیں موجود 5واٹر پونڈز کی مرمت کی گئی ہے ابتک واٹر منجمنٹ کے کاشتکاروں کو20ٹریننگ کرائی گئی ہیں کاشتکاروں کو جدید طریقے بتانے کیلئے 38فیلڈ فارمرز اسکول چلائے گئے ہیں 242ڈیموں پلانٹس لگائے گئے ہیں کھارے اورمیٹھے پانی کو ملا کر تجربہ کیا گیا ہے کاشتکاروں کی مختلف زمینوں میں120سیم کے خاتمے والے پودے لگائے گئے ہیں 3مائنرز پر520کچن گارڈن پودے لگائے گئے ہیں جبکہ کئی ٹریننگ بھی کرائی گئی ہیں اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے متعلق بریفنگ دی اورکاشتکاروں کی جانب سے مسائل حل کرنے کے حوالے سے بھی سوال پوچھے گئے

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں