میرپورخاص میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال 2018کے نتائج کااعلان

جمعرات 9 اگست 2018 23:25

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء)چیئرمین ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص روفیسر برکت علی حیدری اے دستی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دسویں جماعت جنرل ریگولر اینڈ جنرل پرائیویٹ اور اورینٹل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2018کے نتائج کااعلان ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت جنرل گروپ میں کل 636 امیدواروں نے شرکت کی جس میں اے ون گریڈ میں کسی بھی امیدوار نے کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ گریڈ اے میں ایک امیدوار کامیاب ہوا اسی طرح گریڈ بی میں 53 گریڈ سی میں 269 گریڈ ڈی میں 175 امیدوار کامیاب قرار پائے اورینٹل گروپ میں کل 37 امیدواروں نے شرکت کی جن میں گریڈ بی مین دو گریڈ سی میں 18 اور گریڈ ڈی میں 10 امیدوار کامیاب ہوئے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں