` اسلامی پاکستان ہی خوشحال اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، محمد حسین محنتی

وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام محب وطن قوتوں کے درمیان تعاون واتحادناگزیر ہے ماضی کی تمام حکومتوں نے قوم کو مایوس کیا ہے،مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے،نائب امیر جماعت اسلامی سند ھ کا اجتماع سے خطاب `

جمعرات 27 اگست 2015 21:21

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے،وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام محب وطن قوتوں کے درمیان تعاون واتحادناگزیر ہے،ماضی کی تمام حکومتوں نے قوم کو مایوس کیا ہے،مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھڈو میں جماعت اسلامی کے 74ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع میر پور خاص کے امیر راشد آرائیں ، ڈاکٹر شمشاد علی خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری کرپشن ،مہنگائی،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ،ناانصافی،میرٹ کا قتل ،اور حکمرانوں کی نااہلیوں کی سزاقوم کئی سالوں سے بھگت رہی ہے،مزید تباہی سے بچنے اور مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ قوم آئندہ نمائندوں کو منتخب کرتے وقت ماضی کے مقابلے میں بہتر رائے کا اظہار کرے اور حقیقی معنوں میں ملک وقوم کے خیر خواہ ،نظریہ پاکستان کے حامی اور ملک کو اسلامی نظریہ میں ڈھالنے والے بے داغ رہنماوٴں کو منتخب کرے تو انشااللہ قوم کو موجودہ مشکلات سے نجات مل جائے گی۔

(جاری ہے)

مولانا مودودی نے 1941میں جماعت اسلامی قائم کرکے وطن حاصل کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی اوراب ملک سنوارنے کے لئے بھرپور کوشیش جاری ہے۔جماعت اسلامی کی 74سالہ تاریخ یادگار اور سخت جدوجہد سے عبارت ہے ،کئی بارکی پابندیاں اور مشکلات کے باوجود جماعت اسلامی نہ صرف زندہ ہے بلکہ پہلے سے زیادہ توانا اور ملک کی مثبت سیاسی ومزہبی قوت ہے جس نے ہمیشہ مسلکی کشیدگی ،مزہبی فرقہ واریت اور قوم پرستی کی فساد کاریوں کے آگے بند باندھنے کے لئے ذمہ دارارانہ کردار ادا کیا ہے اور ملکی مسائل کا بروقت اور حقیقی حل پیش کیا ہے۔بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی بھرپور حصہ لے گی۔`

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں