آزادکشمیر کی معاشی واقتصادی ترقی کیلئے موجودہ حکومت صنعتوں کو فروغ دیگی،نورین عارف

صنعتکاروں کے مسائل حل کیے جائیں گے ،صنعتی ایریامیں بجلی، پانی سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے، محکمہ صنعت وتجارت سے وابستہ افسران آزادکشمیرمیں سرمایہ کاری کرنے والوں کومکمل گائیڈلائن دیں، وزیر صنعت وحرفت آزاد کشمیر

پیر 15 جنوری 2018 17:42

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) آزادکشمیرکی وزیرصنعت وحرفت و سماجی بہبود، ترقی نسواں، ٹیوٹا ،AKMIDC و سمال انڈسٹریز وچیئرمین الاٹمنٹ کمیٹی نورین عارف نے کہاہے کہ آزادکشمیر کی معاشی واقتصادی ترقی کے لیے موجودہ حکومت آزادکشمیربھرمیں صنعتوں کو فروغ دے گی۔ صنعتکاروں کے مسائل حل کیے جائیں گے اور صنعتی ایریامیں بجلی، پانی سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

محکمہ صنعت وتجارت سے وابستہ افسران آزادکشمیرمیں سرمایہ کاری کرنے والوں کومکمل گائیڈلائن دیں۔ آزادکشمیر میں سی پیک کے تحت میرپور میں بننے والے انڈسٹری زون سے صنعتی انقلاب آئے گا حکومت آزادکشمیر صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول اور مراحات دے رہی ہے صنعت کار صنعتی ترقی کے لیے حکومتی اہداف پر پورا اتریں ،انڈسٹری مضبوط ہو گی تو روزگار کی سہولیات میسر آئیں گی اور ریاست معاشی ترقی اور خوشحالی کے ٹریک پر آ جائے گی ۔

(جاری ہے)

۔ میرپورڈویژن میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹ کو فعال بنایاجائے۔ بیمار اوربند صنعتی یونٹس کے مسائل حل کیے جائیں۔ انڈسٹریل اسٹیٹ اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں جملہ مسائل ومعاملات کا جائزہ لیکر انھیں حل کریں گے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے دورہ میرپورکے دوران محکمہ صنعت وحرفت کی الاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری صنعت و تجارت راجہ طارق مسعود خان ، ناظم صنعت و تجارت علی اصغر شاہ، صدر چیمبر آف کامرس غلام مرتضیٰ ، جوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری زاہد حسین انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری راجہ جاوید انور ، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹری محمد تعریف خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سر دار سرفراز خان، معاون ناظم اسٹیٹ محمداشرف خان، صنعتی ترقیاتی آفیسر زاہد قریشی سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

وزیرصنعت و حرفت کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ میرپورمیں انڈسٹریل ایریا6195 کنال پرمشتمل ہے۔ جہاں 277 پلاٹ ہیں جن میں 248 پلاٹ الاٹ شدہ ہیں جن میں مختلف اقسام کی فیکٹریاں کام کررہی ہیں جبکہ نیوانڈسٹری اسٹیٹ کے ساتھ 100 کنال رقبہ ڈرائی پورٹ کے لیے مختص ہے۔ اس طرح بھمبراور کوٹلی میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ کام کررہی ہے ۔وزیرصنعت وحرفت کوڈویژن بھرمیں قائم انڈسٹریل زون کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی اور محکمہ کے متعلق جملہ مسائل ومعاملات سے بھی آگاہ کیاگیاجبکہ محکمہ کی ترقی اور بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔

وزیرصنعت وحرفت و سماجی بہبود، ترقی نسواں، ٹیوٹا ،AKMIDC و سمال انڈسٹریز محترمہ نورین عارف نے کہا کہ حکومت تعمیروترقی اورمعاشی و اقتصادی ترقی کے لیے انڈسٹری کو فروغ دے رہے ہیں۔ حکومت صنعتکاروں اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل کا جائزہ لیکرجملہ مسائل ومعاملات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرئیگی۔ انھوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت میرپور میں قائم ہونیوالے صنعتی زون کے دورس نتائج مرتب ہوں گے اور خطہ معاشی و اقتصادی ترقی کے ٹریک پر آ جائے گا انھوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر صنعتی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

انھوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیںاور آزادکشمیرمیں نئی انڈسٹری قائم کرنے اورسرمایہ کاری کرنے والوں کومکمل گائیڈلائن فراہم کریں۔بعد ازاںوزیرصنعت وحرفت و سماجی بہبود، ترقی نسواں، ٹیوٹا ،AKMIDC و سمال انڈسٹریز محترمہ نورین عارف نے نیوانڈسٹری ایریامیں مختلف صنعتی یونٹوں کامعائنہ کیااور صنعتی یونٹوں میں پیداواری صلاحیتوں کاجائزہ لیا۔ انھوں نے صنعتکاروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں