میرپورقائدِ اعظم اسٹیڈیم میں کشمیر پریمیر لیگ کے ٹرائل، کھلاڑیوںنے تینوں شعبوں میں جوہر دکھائے

جمعرات 7 جنوری 2021 16:16

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) میرپورقائدِ اعظم اسٹیڈیم میں کشمیر پریمیر لیگ کے ٹرائل قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل اور آل رائونڈر اظہر محمود نے لئے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ،نوجوان کھلاڑیوں نے بائولنگ اور بیٹنگ میں اپنے جوہر دیکھا ئے ،کشمیر پریمیئر لیگ اپریل میں شروع ہو گی،کے پی ایل میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، میرپور،کوٹلی،باغ،راولا کوٹ،مظفراباد اور اوورسیز کی ٹیمیں حصہ لیں گی،ایک ٹیم اوورسیز پلیئرز پر مشتمل ہو گی،کشمیر پریمیئر لیگ ہر ٹیم میں پانچ پلیئر آزاد کشمیر سے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں