کاشتکاروں کو سبسڈائزڈ سپر سیڈرز اوررائس سٹرا شریڈرز کی فراہمی کےلئے قرعہ اندازی کا انعقاد

جمعہ 17 مئی 2024 14:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے کاشتکاروں کیلئے زرعی مشینری پرسبسڈی کے منصوبے کے تحت سپر سیڈرزاور رائس سٹرا شریڈرز کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے محکمہ زرعی انجینئرنگ کے زیر اہتمام جمعہ کے روز یہاں کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں سبسدائزڈ سپر سیڈرز اور رائس سٹرا شریڈرز کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی بارے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصو صی ممبر پنجاب اسمبلی محمد سلمان نعیم اور دیگر معززین کی موجودگی میں 110 سپر سیڈر اور 28 رائس سٹرا شیڈر کی کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان نعیم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے،صوبائی حکومت ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کے تحت سموگ پر قابو پانے کے لئے بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے پانچ ہزار سپر سیڈر اور دو ہزار رائس سٹرا شریڈر کی فراہمی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں، حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں روپے کی سبسیڈیز دی جائیں گے، ہماری زراعت بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کے برابر ہو گی، اب ہم زراعت میں جدت کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے کہا کہ سپر سیڈر اور رائس سٹرا شریڈر کی مدد سے مونجی / دھان کی فصل کی باقیات کو تلف کیا جائے گا اور اس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا، پاکیزہ اور خوبصورت ماحول فراہم کر سکیں گے، جدید مشینری کی فراہمی سے ریسرچ انسٹیٹیوٹز اور کاشتکاروں کے درمیان فاصلہ کم ہو گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ افضل طاہر نے کہا کہ سپر سیڈرز آور رائس سٹرا شریڈرز کے استعمال سے دھان کی باقیات کی جلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،جدید مشینری کی مدد سے آسانی سے دھان کی باقیات کو تلف اور ساتھ ہی گندم کی کاشت بھی کی جاسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ سپر سیڈر پر حکومت پنجاب کی طرف سے فی کس آٹھ لاکھ 10 ہزار روپے اور رائس سٹرا شیڈر پر تین لاکھ 30 ہزار روپے سبسیڈی دی جارہی ہے۔ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی نازک کریم لانگ کے نمائندے رانا احسن رسول ، ڈائریکٹر زراعت ملتان ڈویژن شہزاد صابر سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں