آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 17 فروری 2020 22:05

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہے گا۔سوموارکے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.8اورکم سے کم 10.0سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 81فیصداورشام 5بجے 34فیصدتھا۔آج منگل کے روزملتان میں طلوع آفتاب 6 بجکر51منٹ پرطلوع اورغروب آفتاب 6بجکر06منٹ پرغروب ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال کے اضلاع میں سرد رہے گا۔ شا م / رات میں ما لاکنڈا، دیر، چترال، سوات، میں با رش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے تاہم موسم سرد اور خشک رہے گا کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ،زیارت میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 11، جیونی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں درجہ حرارت 8، نوکنڈی میں 6 اور تربت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ ٰ

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں