شجاع آباد: ملزم کی گرفتاری کیلئے گئے 4 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا

کار سرکار میں مداخلت پر 60 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج

پیر 6 فروری 2017 12:20

شجاع آباد: ملزم کی گرفتاری کیلئے گئے 4 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا
شجاع آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) شجاع آباد میں چک آر ایس میں ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والے 4 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرایا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق پولیس اہلکار طارق شاہ، اشفاق اور زاہد عدالتی بیلف کے نمائندے محمد بلال کے ہمراہ ملزم لیاقت کی گرفتاری کے لیے گئے کہ علاقے میں 60 سے 70 افراد نے عدالتی بیلف کے نمائندے سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر یرغمال پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروایا اور ملزم لیاقت کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لیاقت کے خلاف اسکی سابقہ بیوی عاصمہ کی جانب سے عدالت میں نان ونفقہ کا دعوی دائر ہے اور ملزم کو بحکم عدالت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔ دوسری جانب کار سرکار میں مداخلت پر 60 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں