واسا کی نادہندہ ہائوسنگ کالونیوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ تیز

جمعرات 21 جنوری 2021 15:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندہ ہائوسنگ کالونیوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ تیز کردیا گیا  ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد کی سربراہی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیم جس میں اسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری رمیض ہاشمی،سرکل انچارجز مقداد حسین صدیقی، ظہور تونسوی ودیگرافسران شامل تھے نے گزشتہ روز نواب پور روڈ پر واقع سیٹلائٹ ٹائون پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم جوکہ واسا بل کی مد میں 13 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے جبکہ موضع لنگڑیال میں واقع ریحان بلال سٹی جو کے 9 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ اور قاسم ولاز ہاوسنگ سکیم جو کہ 20لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے کے خلاف بھر پور کارروائی کی گئی اور بھاری مشینری کے ذریعے سیوریج کنکشن منقطع کر دیا گیا اس موقع پر نادہندگان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنے ذمہ واسا فیسوں اور بلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں