کارپوریٹ سیکٹرسے بقایاجات بروقت وصول کرنے کی ہدایت

منگل 16 اکتوبر 2018 23:24

ملتان۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او)ملتان عابد رضابودلہ نے کارپوریٹ زون کو کارپوریٹ سیکٹر سے سرکاری محصولات بروقت وصول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عمل درآمدکی رپورٹس طلب کرلی ہیں ،کارپوریٹ سیکٹرسے واجبات کی وصولی کے بارے میں آرٹی او ملتان میں منعقدہ اجلاس جس میں کمشنر زبیر بلال ،ایڈیشنل کمشنر عابدرسول ،بہادرعلی شاہ اوریونٹ کے دیگر افسران شریک تھے،چیف کمشنر نے کہاکہ کارپوریٹ سیکٹرکی کمپنیوں پرمزید توجہ کی ضرورت ہے ،یہ سیکٹر محصولات کی وصولی کابڑاذریعہ ہے، ان کاآڈٹ بروقت اورشفاف طریقے سے کرکے ’’پینڈنسی ‘‘کاخاتمہ کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں