ادبی بیٹھک کے زیراہتمام مشاعرہ کے نتیجہ کااعلان کر دیا گیا

منگل 20 نومبر 2018 23:44

ملتان ۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ملتان آرٹس کونسل ادبی بیٹھک کے زیر اہتمام ہونے والے دوسرے ماہانہ طرحی مشاعرہ کے نتیجہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق ملتان کے شاعر اعجاز سمرا کی غزل اول قرار پا کر پانچ ہزار روپے کے انعام کی حق دار ٹھہرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ مشاعرے کا طرح مصرع "صحرا ہے مرے سامنے دیوار نہیں ہی" تھا جس پر بیس شعرا نے طبع آزمائی کی۔

ان میں اعجاز سمرا کی غزل اول قرار پائی۔تیسرا ماہانہ طرحی مشاعرہ 7 دسمبر کو سہ پہر 4 بجے ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں ہوگا جس کی صدارت سینئر شاعر وسیم ممتاز کریں گے۔ تیسرے مشاعرہ کا طرح مصرع "وہ خود صنم تھا مجھ کو مسلمان کرگیا" ہوگا۔ "مسلمان" قافیہ اور "کرگیا" ردیف ہے۔ اول آنے والی غزل کو تین ہزار روپے جب کہ دوم آنے والی غزل کو دو ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں