ریلوے ملتان ڈویژن کو مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں1456ملین روپے کی آمدن ہوئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:56

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ریلوے ملتان ڈویژن کے لئے مالی سال 19۔2018ء کے پہلی5ماہ 10روز(جولائی تا10دسمبر)بہترین ثابت ہوئے ہیں۔ان پانچ ماہ دس روز کے دوران ڈویژن نے آمدن حاصل کرنے والے شعبوں پسنجر،ادرکوچنگ،گڈز،سینڈری میں مجموعی طورپر نہ صرف ہدف سے بلکہ گزشتہ مالی سال 18۔2017ء کے ابتدائی 5ماہ10روز سے بھی زائد آمدن حاصل کی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران ملتان ڈویژن نے مجموعی طورپر 1ارب45 کڑور61لاکھ3ہزارروپے آمدن حاصل کی ہے جواس عرصہ کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹرکی طرف سے مقررہ ہدف 1ارب29کروڑ22لاکھ65ہزارروپے سے نہ صرف16کروڑ38لاکھ 38ہزارروپے بلکہ گزشتہ مالی سال18۔2017ء کے اسی عرصہ کے دوران حاصل ہونے والی آمد ن1ارب26کروڑ84لاکھ 38ہزارروپے سی18کروڑ76لاکھ 65ہزارروپے زائد ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے ابتدائی5ما ہ میں شعبہ پسنجرکے لئی89کروڑ49لاکھ 45ہزارروپے کاہدف مقررکیاگیاتھاجبکہ شعبہ پسنجر نے 1ارب 3کروڑ93لاکھ78ہزارروپے آمدن حاصل کی ہے جومقررہ ہدف سی14کروڑ44لاکھ33ہزارروپے اورگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کیدوران حاصل کی گئی آمدن88کروڑ36لاکھ 15ہزارروپے سی15کروڑ57لاکھ63ہزارروپے زائد ہے۔ شعبہ کوچنگ کے لئی2کروڑ91لاکھ40ہزار روپے کاہدف مقررکیاگیاتھاتاہم شعبہ نے 3کروڑ20لاکھ35ہزارروپے آمدن حاصل کی جومقررکردہ ہدف سی28لاکھ 95ہزارروپے اورگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران حاصل ہونے والی آمدن2کروڑ39لاکھ 45ہزارروپے سی80لاکھ 90ہزارروپے زائد ہے شعبہ سینڈری نی7کروڑ80لاکھ67ہزارروپے آمدن حاصل کی جوگزشتہ مالی سال کیاس عرصہ کے دوران حاصل ہونے والی آمدن 9 کروڑ 7 لاکھ 26 ہزار روپے سے ایک کروڑ 26 لاکھ59 ہزار روپے جبکہ مقررہ ہدف 15 کروڑ49 لاکھ23 ہزار روپے سے 7 کروڑ 68 لاکھ 56 ہزار روپے کم ہے۔

شعبہ گڈزنے 30 کروڑ 66لاکھ23ہزارروپے آمدن حاصل کی جو مقررہ ہدف21کروڑ32لاکھ57ہزارروپے سے 9 کروڑ 33لاکھ 66 ہزارروپے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران حاصل ہونے والی آمدن 27 کروڑ 1 لاکھ 52 ہزار روپے سے 3 کروڑ 64 لاکھ 71 ہزار روپے زائدہے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق شعبہ پسنجرکی آمدن میں رواں مالی سال کے ابتدائی5ماہ10روز کے دوران اضافہ کی وجہ مسافروں کی گزشتہ مالی سال کے پہلی5ماہ10روز کے دوران ہونے والی بکنگ سے زائدبکنگ،ریزویشن کوٹہ کی بہترین تقسیم اورمسافرٹرینوں میں بغیرٹکٹ مسافروں یاکسی بھی وجہ سے ٹکٹ لئے بغیرسوارہونے والے مسافروں کے خلاف اچانک کاروائی کاتسلسل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں