مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن،ڈیفالٹرز سے 15کروڑ سے زائد رقم وصول

منگل 18 دسمبر 2018 22:14

ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)ملتان سرکل نے واجبات/بقایاجات ادانہ کرنے والے مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 14 ہزار365 ڈیڈڈیفالٹرز سی15کروڑ49لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرلی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات پر ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی کی سربراہی میں ٹیموں نے واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔

ملتان سرکل کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی تا30نومبر 2018؁ء کے دوران میپکو کینٹ ڈویژن نی870ڈیڈڈیفالٹرز سے ایک کروڑ11لاکھ59ہزارروپے،ممتازآبادڈویژن نی2627 مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ55لاکھ92ہزارروپے،سٹی ڈویژن نی2332ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ58لاکھ92ہزار روپے،شجاع آباد ڈویژن نی1838 نادہندگان سے 3کروڑ33 لاکھ60ہزارروپے، موسیٰ پاک ڈویژن نی4359ڈیڈڈیفالٹرز سی3 کروڑ61لاکھ25ہزارروپے اورشاہ رکن عالم ڈویژن نی2339 مستقل نادہندگان سی3 کروڑ28 لاکھ35 ہزارروپے وصول کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں