ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 23 اپریل 2019 23:15

ملتان ۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام افسران عوامی خدمت کو شعار بنائیںاور میرٹ پر کام کر یں۔رمضان شریف میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اشیائ خوردونوش کی جوقیمتیں مقرر کی جائیں اس پر سختی سے عملدآمد ہونا چاہیے۔ذخیرہ اندوزوںاور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کی جائے۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کے ریٹ بھی ریوائزکیے گئے۔اس موقع پر موجود تاجروں نے ڈپٹی کمشنر کو ملتان تعیناتی پر خوش آمدیدکہا اورانہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوآغا ظہیر شیرازی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں