آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری افواج کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ڈاکٹراخترملک

جمعہ 28 فروری 2020 00:14

ملتان ۔27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پرافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری افواج کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مشن کی کامیابی کا کریڈٹ پاک فضائیہ کے ساتھ تمام معاون فورسز کو جاتا ہے۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن کو تاریخی سرپرائز دیا اور ابھی نندن شکست اور ہزیمت کا استعارہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ ہما ری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں