ملکی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، سی ای او پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن

جمعرات 7 جنوری 2021 14:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2021ء)   پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی چیف ایگزیگٹوآفیسرزاہدہ خان نے بتایاہے اس وقت پاکستان کی 13کروڑسے زائد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے جوملکی آبادی کا60فیصد سے زائد بنتاہے تاریخ  کی یہ بلند ترین سطح ہمارے لئے خوش قسمتی بھی ہے اورایک بڑاچیلنج بھی ہے ۔خوش قسمتی اس طرح کہ نوجوان پاکستان کوآگے بڑھانے کے لئے کافی ہیں اورچیلنج اس طرح کہ فی الوقت پاکستان میں نوجوانوں کے روزگارکے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان آف بیوروآف سٹیٹکس کی رپورٹ کی مطابق ملک کے تقریباََ20فیصدگریجویٹ طلبا بے روزگار ہیں جن میں سے طالبات کی بے روزگاری کی شرح 41فیصد تک ہے۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ پاس طلبامیں بے روزگاری کی شرح 11فیصد ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 77فیصدپاکستانی طلبا روزگارکی وجہ سے اعلیٰ تعلیم تک نہیں پہنچ پاتے کیونکہ انہیں تعلیم کے دوران ہی ملازمت یاکاروبارشروع کرناپڑتاہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے نوجوانوں کوروزگارملے ۔انہیں جدیدتقاضوں کے مطابق باصلاحیت بنایاجارہاہے ضرورت اس امر کی کہ پاکستان میں آبادی کوکنٹرول میں لانا ہوگا،جب ملک کی آبادی کنٹرول میں ہوگی توحکومت عوامی فلاح وبہبود کے کام بھی آسانی سے کرسکے گی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں