شہر کے مرکزی چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر کا آغاز

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:58

ملتان۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 04 دسمبر2021ء):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مرکزی چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ٹائون چوک پر یادگار کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔

تقریب میں چوک کو اپ گریڈ کرنے والے بودلہ گروپ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی چوک،بابر چوک اور سیداں بائی پاس چوک پر یادگاریں تعمیر کی جارہی ہیں تاکہ شہر کو خوبصورت بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کے تعاون سے چوکوں اور گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے مختلف روڈز کو ماڈل قرار دیکر ان پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور لائٹنگ بھی کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یادگاروں کی تعمیر میں ملتانی ثقافت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں