ادارہ جاتی ناکامیوں اور حکومتی پالیسیوں نے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ڈاکٹر خالد خاکوانی

کھاد کی فراہمی سمیت کسانوں کی مشکلات بروقت حل نہ کی گئیں تو ملکی معیشت اندھی گلی میں داخل ہو جائے گی، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ قائداعظم

پیر 17 جنوری 2022 21:24

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم) کے ضلعی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ناکامیوں اور حکومتی پالیسیوں نے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ملک کا مستقبل اور فوڈ سیکورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ کھاد کی فراہمی سمیت کسانوں کی مشکلات بروقت حل نہ کی گئیں تو ملکی معیشت اندھی گلی میں داخل ہو جائے گی جس سے سنبھلنا سپر پاور روس کی طرح ممکن نہ رہے گا۔

(جاری ہے)

موجودہ زرعی صورتحال اور کھاد کے بحران بارے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاستی استحکام کیلئے مضبوط معیشت کا ہونا لازم ہے۔ یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ آج معاشی بحران اس حد تک سنگین ہوچکا ہے کہ سال میں دو بجٹ پیش کرنا پڑ رہے ہیں مہنگائی اور غربت نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں ایسے میں ملکی زراعت بھی سسکیاں لے رہی ہے وقت آگیا ہے کہ چودھری برادران کی سیاسی و انتظامی فراست سے فائدہ اٹھا کر ملک کو بحرانوں سے باہر نکالا جائے اور معاشی پہیہ درست سمت میں رواں کیا جائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں