طویل عرصہ بعد پاکستان کو عمران خان کی شکل میں باوقار اور دیانتدار قیادت میسر ہوئی ہے،زین قریشی

عمران خان ملک اور قوم کیلئے امید کی کرن ہیں، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس سمت لیکر جانا ہے، رہنما تحریک انصاف

پیر 16 مئی 2022 23:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصہ بعد پاکستان کو عمران خان کی شکل میں باوقار اور دیانتدار قیادت میسر ہوئی ہے، جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، وہ پاکستان کو باوقار قوموں کی صف میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں،عمران خان ملک اور قوم کیلئے امید کی کرن ہیں، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس سمت لیکر جانا ہے، ’’اگر قوم کو درست سمت لیکر جانا چاہتے ہیں‘ قوم کو آزادی دلانا چاہتے ہیں‘ ملک کوخود مختیار بنا نا چاہتے ہیں‘ غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں تو قوم کو یکجا ہو کر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا‘‘،آنے والی نسلوں اور ملک کے خاطر یکجا ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری کی رہائش گاہ پر ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے حظاب کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت عامر ڈوگر نے کہا موجودہ حکمران اپنی ذات اور اپنے لئے سوچتے ہیں۔ عمران خان آنے والی نسل اور ملک کے لئے سوچتے ہیں۔ عمران خان قوم کو غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکمرانو ں نے ماضی میں بھی ملک لوٹا اور اب پھر لوٹ مار کی دولت کو بچانے اور اپنے اوپر مقدمات کو ختم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔

حکومت کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے۔ 13 جماعتیں ایک طرف عمران خان ایک طرف‘ آنے والا وقت عمران خان کا ہے اور تحریک انصاف کا ہے۔ قوم کو ملک کے وسیع تر مفاد میں عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ امید کی آخری کرن عمران خان ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا 20مئی کا دن اہلیان ملتان کیلئے ایک تاریخی دن ثابت ہوگا۔ اس دن جنوبی پنجاب کے کونے کونے سے مائیں‘ بہنیں‘ بیٹیاں‘ نوجوان‘ کسان‘ بزرگ ہر طبقے کے افراد تحریک انصاف کا پرچم اٹھا کر عمران خان کا فقید المثال استقبال کریں گے۔

مخدومزادہ زین حسین قریشی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں شہر کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔ کارنر میٹنگز میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے 20 مارچ کو عمران خان کے جلسے کے سلسلے میں مقامی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے مشاورت کی اور شہریوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ سینیٹر عون عباس بپی نے بہاولپور میں یوتھ موبائلازیشن کنونشن میں شرکت کی۔

جس میں رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چودھری‘ پی ٹی آئی عہدیداروں‘ انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدارو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں آزادی مارچ، ملتان جلسہ، عوامی رابطہ مہم، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔

بہاولپور کنونشن میں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے۔ چیئرمین عمران خان پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس امپورٹڈ حکومت سے نہ ملک چلایا جا رہا ہے اور نہ ہی معیشت قابو میں ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملتان جلسہ میں اسلام آباد مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور اس تحریک میں بھی جنوبی پنجاب کا سب سے اہم کردار ہوگا۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ، ملتان جلسہ، چیئرمین عمران خان کا پیغام عام کرنے اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں میں عوام کو متحرک و موبلائز کر دیا ہے۔

20 مئی کا دن جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ دن جنوبی پنجاب کی سیاست کے لئے ایک نئے رخ کا تعین کرے گا۔ مخالفین منہ کی کھائیں گے۔ 20 مئی کا دن ثابت کرے گا جنوبی پنجاب تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔ تقریب سے سمیع اللہ چودھری ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں