ملتان، گرجا گھروں میں اتوار کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

اتوار 12 مئی 2024 12:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) سی پی او ملتان صادق علی کی ہدایت پر ضلع ملتان میں اتوار کے روز گرجا گھروں میں ہونے والی عبادات کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لئے متعدد پولیس افسران واہلکار تعینات کیے گئے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیگر معاون سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے بھی گرجا گھروں کے اردگرد ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی،گرجا گھروں کی چھتو ں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

متعلقہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے سکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کیساتھ ساتھ ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا۔سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے مقامات کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں