عرفان گردیزی اور سید مطلوب گیلانی کی و منتخب ایم این اے سید علی قاسم گیلانی سے ملاقات،کامیابی پر مبارکباد

بدھ 22 مئی 2024 23:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ممبر قومی اسمبلی سید عرفان گردیزی اور پیپلزپارٹی گلف ڈیزرٹ کے نائب صدر سید مطلوب گیلانی نے گزشتہ روز گیلانی ہائوس ملتان میں نومنتخب ایم این اے سید علی قاسم گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ و مٹھانی پیش کی سید علی قاسم گیلانی نے سید مطلوب گیلانی اور سید عرفان گردیزی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 148پر ضمنی الیکشن میں مجھ پر عوام کے اعتماد نے میرے حوصلہ افزائی ہوئی انشااللہ انتخابی مہم کے دوران کئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے تاکہ میری کامیابی کے مقاصد پورے ہوں انہوں نے دونوں رہنمائوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں