78جرائم پیشہ افرادگرفتار،ناجائزاسلحہ اورمنشیات برآمد

پیر 27 فروری 2017 22:46

ملتان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 78جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ کپ نے ملزم بلال اور بابر سے 37 بوتلیں ولائتی شراب ، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم ندیم سے 330 گرام چرس، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم محمد علی سی310 گرام چرس، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم اسلم سے 115 گرام چرس، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم شمشاد سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم شہزاد سے 15 لیٹر شراب، ملزم فاروق سے 15 لیٹر شراب، ملزم عشرت سے 20 لیٹر شراب، ملزم بشیر احمد سے 18 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

پولیس تھانہ کپ نے ملزم ساجد سے پسٹل 30 بور معہ 03 روند، ملزم علی اکبر سے رائفل 12 بور ، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم زبیر سے رپیٹر ، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم محمد علی سے پسٹل 30 بور ،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم بلال سے پسٹل 30 بور ، ملزم ندیم سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزما ن آصف اور خالد ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان یاسر اور اظہر، ملزمان یاسر اور دانش، ملزمان حسین اور غلام عباس، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم فیاض اور محمد ساجد، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان عرفان، عبدالطیف، فیض اللہ، عبدالرحیم اور عبدالکبیر، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان مشتاق احمد، ریاست علی، اشفاق، حاجی نواز، باغ علی، عمران کو کرایہ داری ایکٹ کے تحت قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم سلطان کو غیر قانونی طور پر گیس ری فل کرنے پرقابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم راشد سیال کو ناقص اشیاء بنانے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم شمعون سے 25 پتنگیں ،ملزم ذیشان سے 50 پتنگیں ، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم نعمان سے 10 پتنگ، ملزم ادریس سے 20 پتنگ، ملزم مبین سے 20 پتنگ پر قابو کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا۔

پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم عمران ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم افضل کو تیز رفتاری پر قابو کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا۔پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزمان عابد،مشتاق، امیر بخش، سلیم،امین، عقیل کو سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پر قابو کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی22اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سی8کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ14ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریںاثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران130نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں438نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی127موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں