صبیحہ خانم کو ہم سے بچھڑے 3برس بیت گئے

منگل 13 جون 2023 14:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2023ء) پاکستان کی نامور اداکارہ صبیحہ خانم کو ہم سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا اور وہ 16 اکتوبر1936کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز معروف سٹیج ڈرامہ رائٹراور شاعر نفیس خلیلی کے ڈرامے ”بت شکن“ سے کیا۔یہ نفیس خلیلی ہی تھے جنہوں نے مختار بیگم کا نام صبیحہ خانم رکھا۔

(جاری ہے)

نفیس خلیلی کی درخواست پر مسعود پرویز نے انہیں اپنی فلم ‘بیلی’ میں کاسٹ کرلیا اور یوں ‘بیلی’ صبیحہ خانم کی پہلی فلم ثابت ہوئی جو 1948ءمیں ریلیز ہوئی۔50 اور 60 کی دہائی میں فلم انڈسٹری نے ان کا عروج دیکھا جس دوران انھوں نے سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جن میں کنیز، مکھڑا، انوکھا، تہذیب شامل ہیں۔ انھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر 80 اور 90 کی دہائی میں بھی دکھائے اور اس دوران بھی کئی ایوارڈ یافتہ فلموں میں کام کیا۔13جون2020ءمیں ان کا امریکی ریاست ورجینیا میں انتقال ہوگیا۔\395

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں