نامورگلوکاراستاد غلام عباس سی ایم ایچ لاہورمیں زیرعلاج ، حالت خطرے سے باہر

منگل 20 فروری 2024 21:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) نامور گلوکار استاد غلام عباس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مکمل صحتیابی میں کچھ وقت لگے گا۔ ان خیالات کااظہار ایونٹ آرگنائزر اور سینئر صحافی ناصر محمودشیخ نے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ غلام عباس کی طبیعت کراچی فیسٹیول کے دوران خراب ہوگئی تھی جس کے بعدفیسٹیول کے میزبان احمد شاہ نے انہیں خصوصی ایمبولینس کے ذریعے لاہور روانہ کیا۔اس طویل سفر کے دوران ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سرکاری سطح پر ان کے علاج معالجے کی ہدایت کی۔ استاد غلام عباس سی ایم ایچ لاہور میں زیرعلاج ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں