پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

پیر 22 اپریل 2024 17:21

پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) نامور کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ سے سجاپہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ اختتام پزیر ہو گیا۔جنوبی پنجاب شطرنج میلہ کراچی کے کھلاڑیوں نے جیت لیا۔ سائوتھ کیٹگری کا ٹائٹل ڈیرہ غازی خان کے مجاہد حسین نے اپنے نام کرلیا۔ پنجاب کی شطرنج ایسوسی ایشن ، ملتان ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن ،سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کی شطرنج فیڈریشن کے اشتراک سےپہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ اختتام پذیر ہوگیا ،17لاکھ روپے انعامی مالیت کے اس ایونٹ میں ملک بھر سے 250سے زائدکھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی کامران خان تھے ۔ماسٹرکیٹگری کاٹائٹل کراچی کے نیشنل ماسٹر صابر حسین نے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ساڑھے چھ پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔مہروں کی پوزیشن ،پان کی پیش قدمی اور نائٹ کے کمبی نیشن نے ان کی جیت کا سفر آسان بنایا اور 50ہزار کے انعام کے حقدار ٹھہرے، کراچی ہی کے فیڈے ماسٹر محمد وقار نے چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور 25ہزار روپے انعام ک حقدار ٹھہرے ،کوئٹہ کے یونس ملگانی تیسرے نمبر پر رہے ۔

انہوں نے 15ہزار روپے حاصل کئے محمد یونس چوتھے ، اسد اللہ خان رامپوری 5ویں ، عزیز فاروقی چھٹے ، ڈاکٹر ایوب ساتویں،واجد حسین آٹھ ویں اور سبط علی نویں جبکہ انٹرنیشنل ماسٹر تنویرگیلانی دسویں نمبر پر رہے ، جنوبی پنجاب کیٹگری میں ڈیرہ غازی خان کے مجاہد حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ا ور25ہزارروپے انعام پایا، محمد ثقلین دوسرے اور عمر حفیظ تیسرے نمبر پر رہے ،زوہیب علیم اور غلام مصطفیٰ نے چوتھی اور 5ویں پوزیشن حاصل کی،ارسلان اختر ، مبشرسعید نے چھٹی ، ساتویں،سبحان صغیر نے نویں اور فداحسین نے دسویں پوزیشن حاصل کی ۔

خواتین کے کیٹگری میں بہاولپور کی فریحہ صدیقی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ان کو 15ہزارروپے انعام دیاگیا جبکہ دوسرے نمبر پر کراچی کی ذونیبہ واصف رہیں انہیں 10ہزا ر روپے انعام دیاگیا انڈر 14 کیٹگری میں ملتان کے حمزہ مسعود پہلے نمبر رہے ان کو 51ہزا ر روپے کیش پرائز دیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر کوئٹہ کے ریحان خان رہے ان کو 10 ہزارروپے انعام دیاگیا ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہ یہ ایک شاندار ایونٹ ہے جس کی میزبانی شہر اولیاء ملتان نے کی ہے۔جنوبی پنجاب کے کسی بھی شہر میں اگرکوی شطرنج یا کسی کھیل کا ایونٹ کرانا چاہتا ہے تو ہم ساتھ بھرپور ساتھ دیں گے اور تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔ ایڈیشنل آئی جی کامران خان نے کہ ایسے ایونٹ بیرون ممالک سنے تھے پاکستان میں اور پھر ملتان میں ایونٹ دیکھ کر یہ یقین ہوا کہ آج بھی پاکستان کی ترقی کےلئے کام کرنے والوں کی کمی نہیں مائنڈ گیم کےلئے کوئی کام کررہا ہوگا یہ کبھی نہیں سوچا تھا پولیس کی خدمات چیس کےلئے حاضررہیں گی۔

چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ گویر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیس دنیا کا قدیم ترین کھیل ہے اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہونیوالے شہر ملتان نے کھلے دل کے ساتھ اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عزت دی۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نعیم روف نے خطاب میں کہا کہ شطرنج کا سنہری دور واپس لوٹ آیا ہے۔بعدازں مہمانوں کو شیلڈ اور پھولوں سے نواز گیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں