امریکہ، فلم دی پک اپ کی شوٹنگ کے دوران حادثہ، دو افراد زخمی، ہسپتال منتقل

جمعہ 26 اپریل 2024 19:55

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) امریکا میں فلم "دی پک اپ"کی شوٹنگ کے دوران گاڑی اور ٹرک کے درمیان حادثہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے امیزون اسٹوڈیوز میںفیچر فلم "دی پک اپ"کی شوٹنگ کے دوران گاڑی اور ٹرک کے درمیان حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار عملے کے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔سٹوڈیو ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرے یونٹ کی سیکوئس کے دوران حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ میڈیا کے مطابق لاک اپ ٹرک بالکل غیر متوقع طور پر ایک کار سے ٹکرا گیا، جس کے بعد زیادہ تر زخمیوں کو تو فارغ کر دیا گیا جبکہ دو افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں