امریکا سعودی تنصیبات پر حملے سے جنم لینے والے بحران کا پر امن حل چاہتا ہے،پومپیو

ہم اس معاملے کا پرامن حل چاہتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ا ایران بھی اس کو اس نظر سے دیکھے گا،امریکی وزیرخارجہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:06

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا، تیل کی سعودی تنصیبات پر ہونے والے حملے سے جنم لینے والے بحران کا پر امن حل چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ اس حوالے سے خطے میں اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے کہ ایران کی تردید کے باجود حملے اسی نے کیے ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس محاذ آرائی سے نکلنے کی راہ تلاش کرنے کا عزم رکھتا ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامن حل چاہتے ہیں اور میرے خیال میں ہم نے ایسا کر کے بھی دکھایا اور مجھے امید ہے کہ ا ایران بھی اس کو اس نظر سے دیکھے گا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں