ایرانی حملے سے اسرائیلی نیواتیم ایئر بیس پر ہونے والا نقصان سیٹلائٹ تصاویر میں واضح

سینکڑوں ڈرونز، بیلسٹک اور میزائلوں کے باوجود نیواتیم ایئر بیس پر مجموعی طور پر نقصان معمولی رہا،رپورٹ

اتوار 21 اپریل 2024 12:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) امریکی میڈیاکی طرف سے تجزیہ کردہ ایک سیٹلائٹ تصویر نے دکھایا ہے کہ 13 اپریل کو کئے گئے ایرانی حملے میں اسرائیل کے نیواتیم ایئر بیس کی ایک راہداری تباہ ہوگئی ہے۔ ایران کی طرف سے ڈرونز اور بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے بھیجے جانے کے باوجود جنوبی اسرائیل میں نیواتیم ایئر بیس پر مجموعی طور پر نقصان معمولی رہا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے فضائی دفاع اور لڑاکا طیاروں نے امریکہ اور برطانیہ کی حمایت کے ساتھ برسائے گئے ڈرونز اور میزائلوں میں سے زیادہ زیادہ تر کو مار گرایا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے ایرانی حملے نے بیلسٹک میزائلوں کے بڑے ہتھیاروں کو براہ راست اسرائیل پر استعمال کرنے پر تہران کی آمادگی بھی واضح کردی۔

(جاری ہے)

غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کی وجہ سے مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار ہے۔

13 اپریل کے ایرانی حملے کے جواب میں 19 اپریل کو اسرائیل نے ایران کے علاقے اصفہان پر جوابی محدود میزائل حملہ کیا ہے۔ اسرائیل اور ایران کے کمزور ردعمل دونوں ملکوں کی پس پردہ جنگ کو مزید نہ بڑھانے کی خواہش کی عکاسی کر رہا ہے۔ پلینیٹ لیبز بی بی سی نے جمعہ کو لی گئی تصاویر میں القدس سے 65 کلومیٹر جنوب میں نیواتیم ایئر بیس کے جنوبی نصف حصے میں طیارے کے ہینگرز کے قریب ایک راہداری پر ایک نیا سیاہ دھبہ دکھایا۔اسرائیلی اخبار اس سائٹ کی کم معیار کی تصاویر شائع کی تھیں اور واضح کیا تھا کہ قریبی ہینگرز میں سی 130 کارگو طیارے رکھے گئے تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں