امریکا، میمفس میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

پارٹی میں تقریبا 200 سے 300 افراد موجود تھے،غیرملکی میڈیا

اتوار 21 اپریل 2024 15:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) امریکا کے شہر میمفس میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد مرد ہیں جبکہ 1 شخص کی حالت نازک ہے۔مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 2 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے، پارٹی میں تقریبا 200 سے 300 افراد موجود تھے۔پولیس کے مطابق اجازت کے بغیر پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں