کامریڈ نور بلوچ کی چھٹی برسی پر انہیںسرخ سلام پیش کرتے ہیں،کمیونسٹ پارٹی پاکستان

بدھ 22 مئی 2019 23:25

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) کامریڈ نور بلوچ کی چھٹی برسی کے موقع پر انہیںسرخ سلام پیش کرتے ہیںان خیالات کااظہار کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سنٹرل کمیٹی کے ممبر کامریڈ اسلم بنگلزئی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ کامریڈ نوربلوچ اپنے جوہر میں مکمل سوشلسٹ رہنما تھے اوران کی زندگی مزدور طبقہ اور کسانوں کی حقوق کے حصول کیلئے مسلسل جدوجہد میں گزاری اور کامریڈ نور بلوچ کی پرخلوص محبت اور یادیں ان کی تمام نظریاتی دوستوں کی ذہنوں پر نقش رہے گی انہوں نے کہاکہ کامریڈ نوربلوچ فرسودہ جاگیردارانہ اور گماشتہ سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف آخردم تک طبقاتی جدوجہد کی مارکسی اصول پرکاربند رہتے ہوئے اپنے کامریڈ شپ کو اپنے نصب العین کا حصہ قرار دئیے جسکے پیش نظرکمیونسٹ پارٹی ان کی فولادی کمنٹ منٹ پر انہیںسرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں