پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں، امریکی جریدہ فوربز

پر امن پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ کشش کا سامان پیدا کر سکتا ہے، ڈیوڈ بلوم کی رپورٹ معیشت وزیر اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کے زریعے 4 ارب ڈالر کما رہا ہے، اسد مجید خان

منگل 15 اکتوبر 2019 15:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) امریکی جریدہ فوربز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں، پر امن پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ کشش کا سامان پیدا کر سکتا ہے۔امریکی جریدے نے کہاکہ پاکستان نے آئی ٹی کے شعبہ کو امریکی کمپنیوں، سرمایہ کاروں میں متعارف کرانا شروع کر دیا، اس شعبہ میں عالمی سودے پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں۔

امریکی جریدہ نے کہاکہ سان جوز، کیلی فورنیا میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی ایک روزہ نمائش بھی منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

امریکی جریدہ نے کہاکہ حکومت پاکستان کی معاونت شامل تھی۔ پاکستانی سفیر اسدمجید نے کہاکہ مجموعی طور پر پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے، ہم سلیکون ویلی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں کیا کچھ کرسکتا ہے۔اسد مجید نے کہاکہ 200 شرکا کو مائیکرو الیکٹرونیکس، سافٹ وئرڈیویلپمنٹ، مصنوعی ذہانت، کے متعلق آگاہ کیا گیا۔میڈیکل کے شعبہ میں جدت اور کیپیٹل وینچر کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔ اسد مجید خان نے کہاکہ معیشت وزیر اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کے زریعے 4 ارب ڈالر کما رہا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں