ڑ*امریکا میں غزہ مظاہرے کے دوران ہنگامہ کرنے پر مس اسرائیل کی درگت بن گئی

اتوار 7 اپریل 2024 20:20

k واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) امریکی ریاست نیویارک میں اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران شور شرابا کرنے اور خلل ڈالنے پر مس اسرائیل مشکل میں پڑگئی۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک ایک شخص نے مس اسرائیل 2021 نو کوشوا کے چہرے پر مبینہ طور پر ڈنڈا دے مارا۔

(جاری ہے)

نو کوشوا اور ان کے اسرائیل کے حامی دوستوں نے فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں گھس کر شورشرابا کرنے کی کوشش کی تو اس موقع پر یہ واقعہ پیش آیا۔ نو کوشوا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں منہ پر ماسک پہنے ایک شخص پلے کارڈ کے ڈنڈے سے کسی کو مار رہا ہے۔ دوسرے کلپ میں مس اسرائیل چہرے پر رومال رکھی ہوئی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں