مری کے مختلف علاقوں میں سٹرکوں سے برف ہٹانے کے لئے کوششیں جاری

بدھ 30 جنوری 2019 13:27

مری کے مختلف علاقوں میں سٹرکوں سے برف ہٹانے کے لئے کوششیں جاری
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) مری کے مختلف علاقوں میں سٹرکوں سے برف ہٹانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلیات روڑ باڑیاں سے توحیدآباد روڑ تک پنجاب ہائی وے کی مشینری کی مدد سے برف ہٹا کر پھنسے سیاحوں کو نکالا گیا ، کنڈلہ یونین کونسل نتھیاگلی کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مری کی ہدایات اور ریسکو 1122 کی جانب سے امدادی کاموں سے برف ہٹاکر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا گیا جبکہ خیبر پختونخوا ہائی وے کمپنی کی مشینری کی مد د سے بھی نتھیاگلی سے ڈونگاگلی تک برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں