مری،طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نگری ٹوٹیال بٹ کنالہ گورنمنٹ پرائمری سکول کی چار دیواری کوشدید نقصان

بدھ 29 مئی 2019 19:07

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2019ء) مری کی نواحی یونین کونسل نگری ٹوٹیال بٹ کنالہ تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد کے گورنمنٹ پرائمری سکول کی چار دیواری گذشتہ جمعہ کو ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری سے آنے والی طغیانی اپنے ساتھ بہا کرلے گئی جس سے سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے سکول ہذا کے کمروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پانی کلاس روموں میں داخل ہونے کے باعث تمام فرنیچر بھی تباہ ہوگیا ہے اور اب بچے ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ سکول کی بونڈری وال نہ ہونے سے سکول کے بچے بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں کیونکہ سکول ہذا کا چوکیدار بھی نہیں ہے سکول میں زیر تعمیر بچوں کے والدین نے حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر سکول کی چار دیواری تعمیر کرکے بچوں کو محفوظ کیاجائے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں