محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مری میں برفباری متوقع

بدھ 2 فروری 2022 14:58

محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مری میں برفباری متوقع
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2022ء) محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مری میں برفباری متوقع ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کے مطابق متوقع برفباری کے پیش نظر تمام ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیمطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر مری میں سیاحوں کی8000گاڑیوں کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق مری میں سیاحوں کی ابتک1485گاڑیاں موجود ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کے مطابق مری کے داخلی راستوں پر سیاحوں کو آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کیمطابق راولپنڈی پولیس کے ریڈیو اسٹیشن88.6کے ذریعے بھی مری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق مری جانے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مری کا سفر کریں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں