گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ کا شاندار نتیجہ‘ تاریخ رقم کر دی

جمعہ 9 ستمبر 2016 13:11

بیس بگلہ /باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 ستمبر۔2016ء) محنت‘ لگن اور دیانتداری سے محنت کی جائے تو یقینا اللہ پاک مدد کرتا ہے‘ گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ کا انٹرمیڈیٹ بورڈ میرپورمیں شاندار نتیجہ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی‘ ادارے کا نتیجہ 87 فیصد رہا- 1985ء میں کالج قائم ہوا تب سے لیکر اب تک کی تاریخ میں یہ سب سے منفرد نتیجہ رہا- ادارے کے بہتر نتائج کا سہرا کالج کے پرنسپل سردار محمد اشفاق خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے جن کی شبانہ روز محنت ‘لگن اور دیانتداری آخر کار رنگ لائی- ادارے کے میتھ کے پروفیسر سردار محمد اعجاز خان نے مسلسل تیسرے سال 100فیصد رزلٹ دے کر ہیٹرک کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا-اہل علاقہ نے ادارے کی شاندار کارکردگی پر ادارہ کے پرنسپل سردار محمد اشفاق خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارہ کے میتھ کے پروفیسر سردارمحمد اعجاز خان کو مسلسل تین سال تک 100 فیصد رزلٹ دینے پر انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے - اس سے قبل وہ گرلزڈگری کالج باغ میں بھی آزاد کشمیر جموں وکشمیر یونیورسٹی سے بی ایس سی کا سو فیصد رزلٹ دکھا چکے ہیں-موجودہ دور میں سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت کے پیش نظر پروفیسر سردارمحمد اعجاز خان کاکردار تاریخی حیثیت رکھتا ہے- انہوں نے ثابت کیا ہے کہ اگر اساتذہ اور پروفیسر صاحبان ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ طلباء کو پڑھائیں تو یقینا مثبت رزلٹ آسکتا ہے-ادھر ملوٹ‘ سارمنڈل‘ پیل‘ مندری‘ چناٹ‘ بیس بگلہ‘ بھٹی شریف اور غنی آباد کی سیاسی ومذہبی شخصیات نے زبردست نتائج دینے پر اور اس تاریخی ریکارڈ کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے ادارہ کے پرنسپل اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے-ادارے کے شاندار نتائج کے ساتھ ساتھ میتھ کے پروفیسر سردار محمد اعجاز خان کو بھی تین سال تک مسلسل 100فیصد نتائج دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت اور خاص کر وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی ناگفتہ بہ صورتحال میں پروفیسر سردار محمد اعجاز خان کی جانب سے مسلسل تین سال تک سو فیصد رزلٹ دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے- طلباء کے والدین نے اپنے بچوں کی کامیابی پر ادارے کے پرنسپل اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے-

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں