یہ اجلاس یوم قرارداد حق خود ارادیت کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ آزاد و مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی تمام جماعتیں ، نمائندہ تنظیمیں ، سو ل سوسائٹی اور ریاست کا بچہ بچہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حق خود اردیت پر متحدو منظم بھی ہیں اور اس کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے‘اجلاس 70 سال گزرنے کے باوجود کشمیرکے حوالے سے پاس شدہ متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرانے پر اقوام متحدہ کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتا ہے ‘کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اس بین الاقوامی ادارے کی عدم فعالیت کو ذمہ دار سمجھتے ہوئے متوجہ کرتا ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چارٹر کے آرٹیکل نمبر7کے تحت قابض اور غاصب بھارتی استعمار کے خلاف اسی طرح اقدام کرے

عبدالرشید ترابی کی حق خودارادیت کے موقع پر قانون ساز اسمبلی میں پیش کردہ قرار داد ‘ایوان نے منظور کر لیا

جمعہ 5 جنوری 2018 16:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) عبدالرشید ترابی نے حق خودارادیت کے موقع پر ایوان میں قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ اجلاس یوم قرارداد حق خود ارادیت کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ آزاد و مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی تمام جماعتیں ، نمائندہ تنظیمیں ، سو ل سوسائٹی اور ریاست کا بچہ بچہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حق خود اردیت پر متحدو منظم بھی ہیں اور اس کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اجلاس ستر سال گزرنے کے باوجود کشمیرکے حوالے سے پاس شدہ متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرانے پر اقوام متحدہ کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اورکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اس بین الاقوامی ادارے کی عدم فعالیت کو ذمہ دار سمجھتے ہوئے متوجہ کرتا ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چارٹر کے آرٹیکل نمبر7کے تحت قابض اور غاصب بھارتی استعمار کے خلاف اسی طرح اقدام کرے جس طرح ایسٹ تیمور اور جنوبی سوڈان میں ان قراردادوں کے نفاذ کے حوالے سے یہ بین الاقوامی ادارے اپنا کردار اد اکر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ ریاست میں بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اہل کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تمام محاذوں پر جدوجہد کرنا اپنا استحقاق سمجھتے ہیں اس لیے اس قومی تحریک آزادی کو بھارتی شہ پر دہشت گردی سے جوڑنے کی ہر سازش اور کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔اجلاس ترکی کے سپیکر کی دعوت پر سپیکر آزاد جموںکشمیر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی میزبانی اور عزت افزائی پر ترکی کی حکومت اور پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہے نیز ہر سطح کی ملاقاتوں میں اہل کشمیرکے حق خود ارادیت کی غیر مشروط حمایت پر دلی شکریہ ادا کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ حسب وعدہ ترک حکومت اور پارلیمان کشمیریوں کی بر حق جدوجہد کی ترجمانی کرتی رہے گی ۔

اجلاس ترک صدر جناب رجب طیب اردگان جو OICکے سربراہ ہیں کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے حق میں او آئی سی سربراہی اجلاس کے انعقاد اور امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یرو شلم دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطین کے حق میں اجتماعی موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع رکھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھی اسی طرح کے سربراہی اجلاس کے اہتمام کے ذریعے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے گی ۔

اجلاس اقوام متحدہ کی طرف سے آزد فلسطین کے حق میں بھاری اکثریت سے منظورکی گئی حالیہ قرارداد کی تحسین کرتے ہوئے توقع رکھتا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے بھی اسی طرح سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں مسئلہ زیر بحث لاتے ہوئے حق خود ارادیت کی حمایت کرے گی ۔اجلاس پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر کے حالیہ بیانیہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ امریکی جنگ میں پاکستانی قوم کی بے پناہ قربانیوں کو نظر انداز کر کے اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ایک بھونڈی کاوش سمجھتا ہے ۔ اجلاس امریکہ بھارت گٹھ جوڑ اور سازشوں کے خلاف حکومت پاکستان کے طے شدہ ہر لائحہ عمل کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں