لیگی حکومت نے برسر اقتدار آ کر سیاست کی بجائے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائے ، قاضی شمیم اعوان

اڑھائی برس کے عرصہ میں دریا کے مخالف سمت پیشرفت کی گئی ، ترقیاتی بجٹ کا درست تصرف یقینی بنایا گیا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ہٹیاں بالا

ہفتہ 16 فروری 2019 16:18

لیگی حکومت نے برسر اقتدار آ کر سیاست کی بجائے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائے ، قاضی شمیم اعوان
ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ہٹیاں بالا قاضی شمیم اعوان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد سیاست کے بجائے ریاست اور عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائے اور انتخابی وعدے کے مطابق گڈ گورننس کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ حکومت نے اڑھائی برس کے عرصہ میں دریا کے مخالف سمت پیش رفت کی اور ترقیاتی بجٹ کا درست تصرف یقینی بنایا گیا۔

آزادکشمیر کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے تقریبا تمام ضلعی تنظیمات کے عہدیداران دستیاب صوابدیدی عہدوں پر ایڈجسٹ کئے گئے۔اور کسی کو سفارش کی ضرورت پیش نہیں آئی۔،مرکزی سطح سے لیکر ٹاون کمیٹی تک جماعتی صدور اور یوتھ ونگ کے ضلعی صدور کوجماعتی عہدیدار ہونے کی وجہ سے صوابدیدی عہدوں پر تعینات کیا گیا،پہلی بار بغیر سفارش کے جماعتی عہدیداران کو حکومتی سیٹ اپ میں ذمہ داریاں دی گئیں بعض جگہوں پر وزرء ا اور اراکین اسمبلی کی مخالفت کے باوجود یہ فارمولا اپنایا گیا،انتیس حلقہ جات کے چئیرمین زکواة کمیٹیز اور ضلع و وارڈ کی سطح تک جماعتی عہدیداران کو ذمہ داریاں دی گئیں،طے شدہ پالیسی کے تحت تمام ضلعی صدور کو ضلع کا ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا جبکہ جہاں ضلعی صدور نے معذرت کی وہاں دوسرے کارکنان کو موقع دیا گیا۔

(جاری ہے)

تمام سٹی صدور کو ایڈمنسٹریٹرز لگایا گیا جبکہ دیگر ادوار میں اس کے لیے لابیاں بنتی اور بولیاں لگتی رہیں،چئیرمین ترقیاتی ادارہ جات منجھے اور سیاسی کارکنان کو لگایا گیا جنہوں نے جماعتی امور بالخصوص جماعتی امیدوار کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کیمونٹی انفراسٹریکچر پروگرام میں دس ہزار سکیمز کے لیے اڑہائی سالوں میں فنڈز مختص کیے گئے جس میں آٹھ ہزار سے زائد لیگی کارکنان کی نشاندہی پر منصوبہ جات دیے گئے ماضی میں پانچ سالوں میں حکومتی وزیر کو اڑہائی کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملتے تھے جبکہ موجودہ وزیراعظم اور حکومت نے ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے تقیسم کیے جس سے ہر محلے وارڈ یونین کونسل ٹاون میں کارکنان کو عوامی بنیادی ضروریات کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع ملا جو کسی دور میں نہیں ہو سکا،اسی طرح آزادکشمیر کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوتھ ونگ کے عہدیداران ضلعی صدور کو جماعتی عہدیدار ہونے کی وجہ سے ایڈجسٹمنٹ ملی جبکہ اس سے قبل ایسا کبھی نہیں رہاجس پر ن لیگ کے عام کارکنان جن تک حکومتی اقدامات کی براہ راست فوائد پہنچ رہے ہیں انتہائی مطمن ہیں سب سے بڑھ کر عوام الناس کو گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاستی وسائل میں اپنا حصہ بشکل میرٹ اور این ٹی ایس ملا اسی طرح ماضی کی روایات کو توڑتے ہوے اجتماعی مفادات کے لیے ترقیاتی بجٹ کی تقسیم کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی عہدیداران کی اکثریت بھی اہم حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ ہے کارکنان نے وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کی دلیرانہ اورعوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے آزادکشمیر کے ہر حلقہ انتخاب میں لیگی امیدوار کی کامیابی میں فاروق حیدر نے بطور صدر جماعت اپنا بھرپور حصہ ڈالا جس کے باعث ن لیگ کو تاریخ ساز کامیابی ملی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں