سیکرٹری تعلیم ڈی پی آئی(سکولز) اور ایڈیشنل سیکرٹری باغ نے اڑھائی سال بعد جونیئر اور سینئر اساتذہ کی سلیکشن بورڈ نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دیں

بدھ 27 مارچ 2019 13:49

سیکرٹری تعلیم ڈی پی آئی(سکولز) اور ایڈیشنل سیکرٹری باغ نے اڑھائی سال بعد جونیئر اور سینئر اساتذہ کی سلیکشن بورڈ نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دیں
ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2019ء) سیکرٹری تعلیم ڈی پی آئی(سکولز) عبدالشکور صدیقی اور ایڈیشنل سیکرٹری باغ نے اڑھائی سال بعد جونیئر اور سینئر اساتذہ کی سلیکشن بورڈ نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دیں کل 157 ٹیچر پرموٹ ہوئے جس میں مظفرآباد ڈویژن میں صرف 8 اساتذہ کو پرموٹ کیا گیا باقی سات ڈسٹرکٹ میں 149 ٹیچر پرموٹ کئے گئے ڈسٹرکٹ باغ سے 26 اساتذہ پرموٹ ہوئے باقی 6 اضلاع میں 123 اساتذہ پرموٹ ہوئے پونچھ سے ڈی پی آئی کا تعلق تھا بھمبر سے سیکرٹری تعلیم تھے اور باغ سے ایڈیشنل سیکرٹری تھے اس لئے انہوں نے موقع نادر جان کر اپنے اپنے اضلاع کی زیادہ پرموشنیں کی ڈویژن مظفرآباد کے تین اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہٹیاں جناب وزیراعظم کا آبائی ضلع ہے ڈسٹرکٹ مظفرآباد سے وزیر تعلیم ہیں اور ڈسٹرکٹ نیلم سے سپیکر کانون اساز اسمبلی ہیں ان افسران نے ان کا لحاظ بھی نہ رکھا جس کی مثال ڈسٹرکٹ ہٹیاں میں 17 اساتذہ میں سے صرف 3 کو پرموٹ کیا گیا اس کو ہم ضلعی تہصب نہ کہیں تو اور کیا کہیں اس صورت حال میں اساتذہ میں سخت اضطراب کی صورت حال ہے اور انتہائی احتجاج ہے ہمارا جناب وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو ختم کر کے از سر نو غیر جانبدار کمیٹی بنا کر مساوات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اساتذہ کی پرموشنیں کروائی جائیں اور سب کے ساتھ انصاف کرتے ھوئے پرموشنیں کروائی جائیں سابقہ پرموشنیں منسوخ کی جائیں اور حق دار اساتذہ کو ان کا حق دیا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگکے راہنماء انتصار گیلانی نے کیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں