جموں وکشمیر سینٹرل یونین آف جرنلسٹ آزادکشمیر کا24اگست کو سیز فائر لائن ،چکوٹھی مارچ کی مکمل تائید و حمایت کا علان

منگل 20 اگست 2019 14:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) جموں وکشمیر سینٹرل یونین آف جرنلسٹ آزادکشمیر نی24اگست کو سیز فائر لائن ،چکوٹھی مارچ کی مکمل تائید و حمایت کا علان کرتے ہوئے مرکزی صدر جاوید چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جس طرح نہتے کشمیریوں کو فوجی محاصرے میں لے کر قتل عام کیاجارہا ہے۔میڈیا پر مکمل پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔

مقبوضہ وادی کی صورت حال کو دنیا کے سامنے لانے والے صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں ضروری ہو گیا ہے کہ آزادکشمیر کے عاوم اس منحوس خونی لکیر کو اپنے پاؤں تلے روند دیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی کسی بھی ریاست کا آئینہ ہوتا ہے۔واحد اقبال بٹ،رمضان چغتائی،راجہ محمد اشرف،طاہر احمد فاروقی،جمیل شفیع،خالد حسین خالد،ارشاد شیخ ،ارتضا گیلانی،خالد چوہدری،راجہ سکندر ،ایم ڈی مغل،نصیر اعوان،راجہ اکمل جاوید،حسنین چغتائی،سید طاہر گردیزی ،راجہ عبدالخالق،بلیخ الرحمان،معازاللہ خان سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی اور 24اگست کو چکوٹھی کی طرف لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں