وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر رنج اور غم کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 21:26

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثے پر رنج اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ پی آئی اے طیارے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے ۔پی آئی اے طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ رب العزت رمضان المبارک کے طفیل زخمیوں کو جلد شفا دے اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں