لوگوں کو گولیوں میں پرو دینا کہاں کا انصاف ہے ،راجہ عبدالجبار خان

سانحہ مچھ سے پوری قوم خون کے آنسو رو رہی ہے ،مجرموں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ، رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

پیر 11 جنوری 2021 18:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یو اے ای کوآرڈنیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے اوورسیز راجہ عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو گولیوں میں پرو دینا کہاں کا انصاف ہے سانحہ مچھ سے پوری قوم خون کے آنسو رو رہی ہے مجرموں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سانحہ مچھ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پوری قوم کے سامنے اس واقعے کے اصل حقائق لائے جائیں انھوں نے کہا کہ متضاد بیانات سے قوم کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں دہشتگرد استحکام پاکستان اور حسن اسلام کے دشمن ہیں وفاقی حکومت دہشتگردی کا سختی سے سدباب کرے رٹے رٹائے بیانوں سے دہشتگردی بند نہیں ہو سکتی ملک میں خوف وہراس پھیلانے والے دہشگرد کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور دہشتگرد عناصر کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے انھوں نے اسامہ قتل کیس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے قانون کے ہاتھ مضبوط کرنا آئین پاکستان ہے انھوں نے کہا کہ قانون کے محافظ ہی اگر قاتل بن جائیں تو انصاف کا بول کیسے بالا ہو گا اسلام ماورائے قتل کی اجازت نہیں دیتا مجرم کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کرنا ہی قرین انصاف ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں