آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 05 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 05 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،25مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور362افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسزمیںسی2کاتعلق میرپور،2کا بھمبراور1کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیںاب تک311038افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34385افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،33451افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ194مریض زیر علاج ہیں740مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 140کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کی194مریضوں میں سی179مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ15مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments