مسئلہ کشمیر سمیت ریاست آزاد جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی کے لیے سیاسی جماعتیں متحد ہو کر کردار ادا کریں، اسماعیل حسین شاہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) مسئلہ کشمیر سمیت ریاست آزاد جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی کے لیے سیاسی جماعتیں متحد ہو کر کردار ادا کریں،انویسٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے تو ریاست آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، شدید بارشوں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ حال انفراسٹرکچرز کی فوری بحالی کے لیے بھی حکومتی ادارے انویسٹر سے رابطہ کر کے مالی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، بارشوں کے دوران ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ خاص کر گڑھی دوپٹہ میں مسافر گاڑی میں جان کی بازی ہارنے والے خاندانوں/افراد اور زخمیوں کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،حکومت جاں بحق ہونے والے افراد کو معاوضہ ادا کرنے سمیت زخمیوں کا مفت علاج معالجہ کروانے کے لیے کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی سید اسماعیل حسین شاہ نے گزشتہ روز مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید اسماعیل حسین شاہ نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم کشمیری ریاست میں ریاستی خوشحالی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ریاست انہیں تحفظ فراہم کر کے ریاستی تعمیر و ترقی میں ان کی صلاحیتوں اور سرمائے سے مستفید ہو سکتی ہے۔

سید اسماعیل حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست آزاد جموں کشمیر سمیت ڈویژن مظفراباد میں قابلیت کی کمی نہیں نسل نو اور یوتھ انتہائی قابل اعلی تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ لوگوں پر مشتمل ہے۔ انہیں راستہ دینے کی ضرورت ہے۔ وسائل مہیا کیے جائیں تو ہماری یوتھ ریاست کی تعمیر و ترقی میں ناقابل یقین کردار ادا کر سکتی ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں