گڑھی دوپٹہ کے نواحی گاؤں کائی منجہ میں خاندانی دُشمنی کی بناء پر دو افراد قتل

ملزم راج محمد رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار، دو خواتین گرفتار کر لی گئیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 21 اگست 2019 16:37

گڑھی دوپٹہ کے نواحی گاؤں کائی منجہ میں خاندانی دُشمنی کی بناء پر دو افراد قتل
آزاد کشمیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،21 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، نعیم الرحمن) گڑھی دوپٹہ کے نواحی گاؤں کائی منجہ میں خاندانی دُشمنی کی بناء پر ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ جبکہ ملزم واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم راج محمد ولد ستار نے کائی منجہ میں خاندانی دُشمنی کی بناء پر رشید ولد نیاز محمد کے گھر گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے اُسے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ گھر میں موجود ایک خاتون بھی اس فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہوئی۔ جسے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ملزم راج محمد ولد ستار محمد رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔ تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی رشتہ دار دو خواتین کو حراست میں لے لیا جب کہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوہرے قتل کی اس واردات کے باعث علاقے میں ہر آنکھ اشک بار ہے اور لوگوں میں خوف و ہراس کی شدید لہر پائی جا رہی ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں