حکومت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انتظامات کے لیے 15 کروڑ روپے پیشگی طور پر مہیا کر دیے ہیں،وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر

جمعہ 20 نومبر 2020 19:25

مظفرآباد۔20نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20نومبر2020ء) :وزیر قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار فاروق احمد طاہر نے کہا ہے کہ  حکومت نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کے انتظامات کے لیے 15 کروڑ روپے پیشگی طور پر مہیا کر دیے ہیں، حکومت   شفاف اور دھاندلی سے پاک الیکشن کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو جو اانتظامی اور مالی مدر درکار ہے وہ ہر صورت حکومت مہیا کرے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں