جہلم ویلی چکار شاہراہ سدھن گلی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) جہلم ویلی چکار شاہراہ سدھن گلی روڈ پر پوٹھی شیخ شفیق کی رہائش گاہ کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کا تعلق سلیم شیخ سکنہ شاہکوٹ اور محمد بشیر سکنہ راولپنڈی سے ہے،دونوں زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر چکار میں ابتدائی امداد کے بعد مظفرآباد ریفر کردیا گیاجبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پولیس چکار راجہ پرویز احمد نے کیری ڈبہ حادثہ واقعہ کا تھانہ پولیس چکار میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔کیری ڈبہ کیو ایس 863 کا ڈرائیور باغ کھرل ملدیالاں سے بتایا جاتا ہے،چکار پولیس نے کیری ڈبہ اپنی تحویل میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔کیری ڈبہ حادثہ میں زخمی ہونے والے دونوں افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے شیخ کبیر نامی شخص کے گھر آئے ہوئے تھے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں