13 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے100 رکنی وفدنے آزادکشمیر کا دورہ کیا

اتوار 19 مئی 2024 20:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) 13 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے100 رکنی وفدنے آزادکشمیر کا دورہ کیا۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر دائود محمد بڑیچ نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، موسٹ سنئیر منسٹر کرنل (ر) وقار احمد نور، سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عامر لطیف سمیت شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادجموں وکشمیر دائود محمد بڑیچ نے بلوچستان کے آزادکشمیر کے دورہ پر آئے۔ نیشنل ورکشاپ کے شرکا کو بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ آزادکشمیر وفاق کے زیر انتظام ایک آزادآکائی ہے۔ آزادکشمیر کا جمہوری نظام پارلیمانی ہے، عوام کو حکومت نے تمام بنیادی حقوق فراہم کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں ہائیڈل اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

حکومت عوام کی فلاح کے لیے ہائیڈل و سیاحت کے پوٹینشل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری نے شرکا کو بتایا کہ آزادکشمیر کی عوام جمہوری روادری پر یقین رکھتی ہے۔ یہاں امن و امان کی صورتحال انتہائی بہتر ہے۔ انھوں نے شرکا کو بتایا کہ حکومت عوامی صحت، تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ آمدورفت کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔

عوام مسلسل اپنی حکومت کے ساتھ مل کر جمہوری نظام کو تسلسل میں رکھنے کے لیے عملی کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام کی تعلیم کی طرف رغبت مثالی ہے۔ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات بھی میسر ہیں ۔ آزادکشمیر گزشتہ 23 سال سے پولیو فری سٹیٹ ہے۔ عوام قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ سیاحت کو فروغ دینا موجودہ اتحادی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے بھی شرکا سے تفصیلی گفتگو کی اور شرکا کے سوالات کے جوابات دئیے۔ بعد ازاں 13 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے100 رکنی وفدنے یادگار شہداکا دورہ کیا، یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہد ا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر سلامی بھی پیش کی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں